19 اپریل 2012 - 19:30

برسلز ميں نيٹو اور روس کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بغير کسي نتيجے کے ختم ہو گيا۔

ابنا: روس کے وزير خارجہ نے اجلاس کے بعد نيٹو اور روس کے تعلقات کے بارے ميں صاف طور پر کہا کہ ان تعلقات ميں شفافيت ضروري ہے۔لاورف نے کہا کہ ايک سيکورٹي تنظيم کي حيثيت سے نيٹو کے ساتھ روس کا تعاون ممکن نہيں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم يورپ ميں نصب کئے جانے والے ميزائل ڈيفنس سسٹم کے بارے ميں کچھ ضمانتيں چاہتے ہيں  اور يہ منصوبہ روس اور نيٹو کے تعلقات کي بحالي کي راہ ميں سب سے بڑي  رکاوٹ ہےـ انہوں نے کہاکہ دونوں فريقوں کو اسٹريٹيجک تعاون کي فکر کرنا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ ميزائل ڈيفنس سسٹم کي تنصيب اور مشرقي علاقوں ميں نيٹو کي موجودگي ميں آنے والي وسعت روس اور نيٹو کے مابين اختلافات کي کليدي وجہ شمار ہوتي ہے۔
.......

/169